• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور فارنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف ملک کےاندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور ولی کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہِ راست دہشت گردی کروانے پر افغان حکومت سے احتجاج اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی اور سنگین جرائم کرنے پر پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

رواں ماہ دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ سینٹر میں معصوم بچوں اور عورتوں کو شہید کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نور ولی کی خفیہ کال منظرِ عام پر آئی تھی جس میں وہ احمد حسین کو اسپتالوں، سرکاری املاک اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید