موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ 23 سے 24 جولائی کے دوران کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کراچی میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔ شہر قائد میں 23 سے 24 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔
جواد میمن نے کہا کہ بارش کی شدت کا اندازہ آنے والے دنوں میں کیا جاسکے گا۔