• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہیش بابو کا بیٹی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار مہیش بابو کا خاندان سے اظہار محبت اور ان کا خیال رکھنے کا انداز اداکار کے سوشل میڈیا سے ظاہر ہوتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی ستارا کی 12ویں سالگرہ پر انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دی۔ 

مہیش بابو نے ستارا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نارنجی لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ سپر اسٹار اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا "میری چھوٹی سی ستارا کو 12ویں سالگرہ مبارک ہو!"


انہوں نے مزید تحریر کیا کہ آپ کا دن بہترین گزرے۔ جو بھی آپ چاہیں وہ آپ کو ملے!۔ آپ ایسے چمکیں جیسے کہ آپ ستارہ ہیں۔

انکے علاوہ مہیش بابو کی اہلیہ اور ستارا کی والدہ نمریتا شروڈکر نے بھی اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے لیے ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ میں نمریتا نے لکھا "سالگرہ مبارک ہو میری پسندیدہ چھوٹے سفر کی ساتھی۔ مختلف ممالک، بے شمار یادیں، آپ ہمیشہ میری چھوٹی گائیڈ رہی ہیں، آپ ہر سفر کو خاص بناتی ہیں۔

نمریتا نے ایک ریل شیئر کی جس میں ستارا کی بچپن سے 12 سال کی عمر تک کی ترقی کو دکھایا گیا۔ اس میں ستارا کی دوستوں اور خاندان کے ساتھ کئی تصاویر شامل تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید