• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بنگلہ دیش میں اپنے سفارتی ملازمین کو رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کی اجازت دیدی

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں اور حالات کی خرابی کے باعث بنگلادیش میں امریکی سفارتی ملازمین کو رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ٹریول ایڈوائزری کو لیول فور تک بڑھاتے ہوئے شہریوں کو وہاں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں امریکا نے بنگلہ دیش میں اپنے غیرضروری امریکی سفارتی ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کو رضاکارانہ بنیادوں پر ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید