• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹا پروٹیکشن بل،7 سال سے زیر التواء ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت آئی ٹی کے ڈیٹا پروٹیکشن بل کا پچھلے 7سال سے زیر التواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق اس بل پر 2017میں انوشہ رحمٰن کے دور میں کام شروع ہوا تھا ،اس کا انکشاف گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا تھا، وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام کے مطابق عالمی اداروں کے اس پر خدشات تھے، ڈیٹا پروٹیکشن بل پر عالمی اداروں کے خدشات دور کرلئے گئے ہیں، ڈیٹا پروٹیکشن بل کو 2 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا، 31 جولائی تک ڈیٹا پروٹیکشن بل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید