• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سال میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 22.53 روپے کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی ) گزشتہ 2 برسوں کے دوران بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی صارفین پر فی یونٹ3روپے23پیسے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا جسکے بعد2سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے، بجلی صارفین پر 2 سال میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2022بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 91پیسے اور جولائی 2023 میں 7 روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23روپے کا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا اور جولائی 2024میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84پیسے تک پہنچ گیا۔

اہم خبریں سے مزید