• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں کے الیکٹرک کے بہانے، گرم موسم اور حبس میں طویل لوڈشیڈنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش سے کےالیکٹرک کو بجلی بند کرنے کے بہانے مل گئے اور گرم موسم اور حبس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری رہی ، بارش کے دوران بند ہونے والی بجلی کئی گھنٹوں تک بحال نہ ہوئی اتوار کو چھٹی میں کے الیکٹرک لوگوں کوبجلی کی فراہمی معمول کےمطابق نہ رکھ سکی جس سے شہری پریشان رہے، شہر کے اولڈ ایریاز میں بجلی کی بندش 16؍ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے ، گارڈن ، رامسوامی ، عثمان آباد ، غازی نگر میں شیڈول کی 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ رات گئے کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے علاقہ مکین شدید ذہنی کرب میں مبتلا اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔ ملیر اور گڈاپ کے متعد دعلاقوں،ضلع کیماڑی میں ہاکس بے ،منگھو پیر ،سرجانی ،بلدیہ ٹاؤن ، ماری پور ،شیرشاہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں لانڈھی ،کورنگی ، ریڑھی گوٹھ، قائدآباد، کھوکھراپار، اسکیم 33کی آبادیوں سمیت دیگر علاقوں سے دس سے بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی اطلاعات ملیں جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے جبکہ بارش کے دوران منقطع ہونے والی بجلی کئی کئی گھنٹے معطل رہی ۔دریں اثناء کے الیکٹرک نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ شہر میں بارش کے دوران کے الیکٹرک کا نظام مستحکم رہا،ترجمان نے بتایا کہ بارش کے دوران بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق رہی ۔
اہم خبریں سے مزید