• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کوٹہ سسٹم، حکمراں بنگلہ دیش سے سبق سیکھیں، الطاف شکور

کراچی ( پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ حکمران بنگلہ دیش سے سبق سیکھیں اور سندھ میں شہری اور دیہی کوٹہ ختم کریں۔ کوٹہ سسٹم میرٹ کا قتل اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ میں غیر منصفانہ شہری اور دیہی کوٹہ سسٹم نفرت اور تفرقہ بازی کو ہوا دے رہا ہے۔ اب میرٹ کو فروغ دینے کا وقت ہے۔ دوسرے صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں بھی ایک صوبائی کوٹہ ہونا چاہیے۔پے ا سکیل اور گریڈ سے قطع نظر تمام سرکاری ملازمتیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُر کی جائیں اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی فوری طور پر کی جائے۔ حکومت، پاکستان کے تمام بے روزگار لوگوں کو بے روزگاری الاؤنس ادا کرے۔ تمام پاکستانی شہریوں کو عالمی سماجی تحفظدیا جائے جو ان کا آئینی حق ہے۔
اہم خبریں سے مزید