• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسروں کو ’ایسے ظلم‘ سے روکنے کے لیے اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ترک صدر طیب اردوان

کراچی(نیوزڈیسک)طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو اس کے اقدامات کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا تاکہ کسی کو دوبارہ اس طرح کے ظلم پر سوچنے سے روکا جاسکے۔اردوان نے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری پر بھی تبصرہ کیا جس میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کو خالی کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فیصلہ اور اس سے پہلے جو اسرائیل کی طرف سے نافذ نہیں کیا گیا ہے عالمی برادری میں بیداری لائے گا۔
اہم خبریں سے مزید