• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ، حکمران اور بیوروکریٹس اپنی ناکامی تسلیم کریں، حافظ نعیم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، حکمران اور بیوروکریٹس اپنی ناکامی تسلیم کریں،ملک کو جمہور کی رائے کے مطابق چلایا جائے، امن کے بغیر سیاست ہوگی نہ تجارت چلے گی، ملک کو جمہور کی رائے کے مطابق چلایا جائے، امن کے بغیر سیاست ہوگی نہ تجارت چلے گی۔ پاکستان کسی نئے فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، قوم کو اندھی لڑائی میں نہ دھکیلا جائے، اسٹیبلشمنٹ، حکمران اور بیورو کریٹس اپنی ناکامی تسلیم کریں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بیرونی مداخلت کے خلاف جدوجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام پشاور کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان امریکی محبت کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید