• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر اور سی پیک کی چینی کمپنیاں 23 سال تک ٹیکس ادائیگی سے مستثنیٰ

اسلام آباد (حنیف خالد) پارلیمنٹ آف پاکستان کے منظور کردہ فنانس ایکٹ 2016 کے ذریعے حکومت پاکستان نے چین کی مختلف کمپنیوں جو گوادر اور سی پیک (CPEC) منصوبوں پر کام کریں گی ان کو کم سے کم ٹیکس ریٹ (ایک فیصد سیکشن 113) سے استثنیٰ دے دیا ہے ان کمپنیوں کے نام یہ ہیں چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ،چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ ، گوادر میرین سروسز لمیٹڈ، گوادر فری زون کمپنی لمیٹڈ ٹیکس سے  یہ استثنیٰ چھ فروری 2007 سے لیکر 23 سال 2030 تک کیلئے دیا گیا ہے اس کے علاوہ چین کی مندرجہ بالا کمپنیوں کو ودہولڈنگ ٹیکس آن ڈیویڈنڈانکم (WITH HOLDING TAX ON DIVIDENT INCOME) سے بھی چھوٹ دے گئی ہے یہ چھوٹ بھی 23 سال کیلئے مذکورہ چینی کمپنیوں کوحاصل ہوگی اس کے علاوہ 30 مذکورہ چینی کمپنیوں کو میٹریل اور ایکوئپمنٹ جو یہ کمپنیاں کنسٹرکشن اور گوادر پورٹ کی ترقی و آپریشن کیلئے درآمد کریں گی اس پر عائد ہونے والے سیلز ٹیکس سے بھی مستثنیٰ ہوں گی۔
تازہ ترین