• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی لیگل آفس سے ریکارڈ چوری، انچارج محافظ خانہ اور ریکارڈ کیپر معطل

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈی ایس پی لیگل آفس سے ریکارڈ چوری کرنے کے الزام میں سی پی او نے انچارج محافظ خانہ اور ریکارڈ کیپر کو معطل کردیا،ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس پی لیگل کے آفس سے محکمانہ قیمتی ریکارڈ چوری ہوگیا، سی پی او صادق علی نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے انچارج محافظ خانہ اےایس آئی طارق اور ریکارڈ کیپر کانسٹیبل کو شکیل کو معطل کردیا ، ذرائع سے معلوم ہوا کہ ڈی ایس پی لیگل آفس سے قیمتی سامان سمیت محکمانہ فائلیں موجود تھی جو چوری ہو گئی ہیں ۔
ملتان سے مزید