• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل امتحانات شاندار کارکردگی،کور کمانڈر ملتان کی پوزیشن ہولڈر ز کو مبارکباد

 ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق ملک بھر کے آرمی پبلک سکولز کی کارکردگی، انتہائی مثالی اور شاندار رہی۔ آرمی پبلک سکول اینڈ گرلز کالجز ملتان کینٹ کی دو طالبات عریج مشرف اور حفظہ سعید نے ملک بھر میں تیسری اور ملتان ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دونوں طالبات نے 1050میں سے1030نمبر حاصل کئے۔اس سال 146طالبات نے گریڈA-1حاصل کیا ہے۔کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے پوزیشن ہولڈر طالبعلموں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کے وہ معمار ہیں جو ملک کے روشن مستقبل کی خاطر شب و روز محنت میں مشغول رہتے ہیں۔مجھے انتہائی خوشی ہے کہ آپ کی بدولت ہمارے تعلیمی اداروں نے ایک اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے ۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ ہماری یہ نوجوان نسل اپنی شبانہ روز محنت سے پاکستان کو بہت جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کردے گی۔ ملتان ریجن کے آرمی پبلک سکول اینڈ کالجز کی بہترین کارکردگی میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کی کاوشوں کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔ان کی ترجیحات میں ملتان ریجن کے تمام تعلیمی ادارے سرفہرست ہیں۔کورکمانڈر کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ملتان ریجن کے تمام تعلیمی ادارے ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہیں۔ان کی ہدایات کے مطابق طلبہ وطالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
تازہ ترین