• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی، حسن قومی ٹیم میں واپسی کے امیدوار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل کی کارکردگی پر پاکستانی ٹیم میں واپسی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے ذاتی اہداف سے اہم ٹیم کو جتوانا ہے، ٹورنامنٹ کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں، آپ بیسٹ بولر بنتے ہیں تو سب کی توجہ آپ پر ہوتی ہیں، وارنر کی کپتانی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اگر کسی نے سمجھا کہ میں کپتانی کرسکتا ہوں تو بخوشی ذمہ داری کو قبول کروں گا۔ پی ایس ایل ٹین میں اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں ، این سی اے میں کافی محنت کی۔ بولنگ کی خامیوں کو درست کیا ہے، کچھ چیزوں کو ری موڈیفائی کیا، فٹنس، ڈائٹ اور انجری پر بھی کام کیا لیکن روٹی گینگ ختم نہیں کیا اور نہ ہوگا، ڈائٹ بہتر کرنے کے بعد اب میں کافی تروتوانا محسوس کررہا ہوں۔ اہلیہ نے بھی مجھے کافی مدد کی۔

اسپورٹس سے مزید