• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویون رچرڈز لاہور میں گلیڈی ایٹرز کی قسمت بدلنے کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈ ز نے کہا ہے کہ سعود شکیل کی کپتان سے کوئی مسئلہ نہیں،اختتام پر فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ کیسا کپتان ہے، دو میچز ہارنے کے بعد ہمیں حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے، امید ہے کہ لاہور ہمارے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا ۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آخری دو میچز ہارے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسا کھیل پیش نہیں کیا جس طرح کی توقع کی جارہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں نئی کنڈیشنز ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ ہم بہتر کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مارک چیپمین جیسا بیٹر اسکواڈ میں آیا ہے، وہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ اس وقت گرے ہوئے ہیں لیکن آئوٹ نہیں ہیں مجھے یقین ہے کہ اہم آگے بہتر کر سکتے ہیں ۔ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ، یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔ دریں اثنا نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید