سلہٹ (جنگ نیوز) زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نفسیاتی برتری حاصل کرلی، میچ کے دوسرے روز ہوم سائیڈ نے ایک وکٹ پر 57رنز بنائےتھے، وہ ابھی 25 رنز کے خسارے میں ہے۔ زمبابو نے اپنی پہلی اننگز میں 273 رنز اسکور کیے، اس سے قبل ہوم سائیڈ اپنی پہلی باری میں 191 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔