• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوستاپینکو نے اسٹٹ گارٹ ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسٹٹ گارٹ (جنگ نیوز) لیٹونیا کی جیلینا اوستاپینکو نے عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آریانا سبالنکا کوکیریئر میں پہلی بار شکست دے کراسٹٹ گارٹ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ اوستاپینکو کا 2017 کے فرنچ اوپن کے بعد کلے کورٹ پر پہلا جبکہ مجموعی طور پر نواں سنگلز ٹائٹل ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لگژری اسپورٹس کار کا تحفہ بھی حاصل کیا۔ ادھر ڈنمارک کے ہولگر رونے اسپینش اسٹار کارلوس الکاراز کو بارسلونا اوپن کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اسپورٹس سے مزید