کراچی (اسٹاف رپورٹر)آسٹریلوی مٹی کی پچ کراچی کے گرم موسم میں بے جان ہوگئی ۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی پچ کو دنیا کی تیز ترین پچ کہا جاتا ہے لیکن جب پر تھ کی مٹی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ بنائی گئی تو یہاں حیران کن طور پر پچ میں بائونس دکھائی نہیں دیا۔ سابق چیئرمین رمیز راجا کے دور میں ڈراپ ان پچ پچوں کے لئے پرتھ سے مٹی منگوائی گئی لیکن تین سال بعد جب اس مٹی سے نیشنل اسٹیڈیم میں پچ بنی تو پچ میں لو بائونس تھا اور میچوں کے دوران ہائی اسکورنگ میچ دکھائی نہیں دیئے۔