• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور بلنگ،چار ماہ میں عوام ، سرکاری اداروں کو 40ارب 80کروڑ کا نقصان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے کا اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے 48137 میٹرز کو چیک کیا گیا۔چھاپوں کے دوران 827 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا۔ ملوث عناصر کے خلاف 80 انکوائریاں اور 32 مقدمات درج کئے گئے۔گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی کے بلوں میں وصول کئے گئے ۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں 1 ارب 10 کروڑ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔ اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 40 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اسلام آباد سے مزید