• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترنول کے علاقہ میں اراضی تنازع پر فائرنگ، دو بھائی قتل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ ترنول کےموضع بھڈانہ کلاں میں زمین کے تنازعہ پر چچازادوں نے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے آلہ قتل بارہ بورگن قبضہ میں لےلی ۔پولیس ذرائع کےمطابق احسان غنی اور کامران غنی کا اپنے چچازاد بھائیوں سردار اسلم اور سردار انصر کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چل رہا تھاجس پر ملزمان نے صلح کا جھانسہ دیکر انہیں اپنے گھر پنچایت پر بلایا لیکن جب پنچایت جاری تھی تومذکورہ دونوں بھائیوں نےاپنے چچازاد بھائیوں احسان غنی اورکامران غنی کو فائرنگ کرکے موت کےگھاٹ اتارا اور فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے دونوں سگے بھائیوں کوانکے چچا زاد بھائیوں نے پلاننگ کے ساتھ قتل کیا۔
اسلام آباد سے مزید