• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورٹ فیس میں اضافہ سے سستے انصاف تک رسائی مشکل ہوگئی، وکلاء رہنماء

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب بار کونسل کےراولپنڈی سے وکلاء رہنمائوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے کورٹ فیس میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ کورٹ فیس ایکٹ میں فنانس بل کے ذریعے ہونے والی ترامیم کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ۔ فیس میں اضافہ سے لوگوں کی سستے انصاف تک رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔ ممبران پنجاب بار کونسل اسد عباسی،بشارت اللہ خان، توفیق آصف، چوھدری آصف لکھن، اشفاق کہوٹ، فرخ بھٹی،راجہ ظفر اقبال اور سردار حبیب انور نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم اس مسئلہ کافوری نوٹس لیں ۔
اسلام آباد سے مزید