• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کا1میٹرریڈر ملازمت سے فارغ،دیگر 3کو سزائیں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو کے 1میٹر ریڈر کو نوکری سے فارغ جبکہ تین کو سزائیں سنا دی گئیں ۔محمد اویس میٹر ریڈر پر کرپشن کاالزام ثابت ہوا، ممتاز مجیدمیٹر ریڈر پر زیر یونٹس کو التوا میں رکھنے کے الزامات ثابت ہونے پر ان کی 1سال کی انکریمنٹ روک لی گئی ہے۔رضوان عمر میٹر ریڈر پر بھی پینڈنگ یونٹس کا الزام ثابت ہونے پر ان کی 3ماہ کی انکریمنٹ روک لی گئی۔میٹر ریڈرعمران اقبال پر بھی پینڈنگ یونٹس کا الزام تھا،ان کی انکریمنٹ بھی روک دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید