• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کا پانی میو ہسپتال کی نئی ایمرجنسی اورآپریشن تھیٹرمیں داخل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) بارش کا پانی میو ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کی عمارت اورآپریشن تھیٹر میں داخل ہو گیا ،چھتیں ٹپکنے لگیں ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پانی سنٹرل وینٹی لیشن سسٹم میں بھی داخل ہو گیا اور لفٹوں میں بھی پانی داخل ہونے سے بالائی منازل پر جانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا انتظامیہ نے ایمرجنسی سے پانی نکالنے کے بعد عملے کو کام کی اجازت دی اور کہا ہے کہ جلد ایمرجنسی کے متاثرہ حصے کو بحال کر دیا جائے گا ۔چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود نے کہا ہے کہ متاثرہ جگہ کو خشک کر دیا ،ایک اور ڈرین پائپ ڈالنے کے منظوری کر دی گئی ہے اور متعلقہ سپروائزر کو وارننگ جاری کردی گئی ۔
لاہور سے مزید