• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی پولیس ملازمین کے بیمار بچوں سے ملاقات،شفقت کااظہار

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی، انہوں نے متاثرہ بچوں سے شفقت کا اظہار کیا ، علاج معالجے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپیشل بچوں کے علاج معالجے کی مد میں ڈیڑھ سال کے دوران 17 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے ۔ مزید برآں آئی جی نے شیخوپورہ میں خان پور پوسٹ پر تعینات پی ایچ پی ٹیم کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا، اور ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خصوصی شاباش دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی ظہیر احمد، کانسٹیبل ساجد علی، ذیشان احمد اور سرفراز کو تعریفی اسناد و انعام دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 399 چھاپے مارے گئے 196 ملزمان کوگرفتار کئے گئے جن کے خلاف 195 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔
لاہور سے مزید