اوکاڑہ میں گزشتہ روزپولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران مارے گئے6دہشت گردوں کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا۔ تمام دہشت گردوں کو لاوارث قرار دےکر گھوڑے شاہ قبرستان میں سپردِخاک کردیاگیا۔
ڈیرے کا مالک نعیم جھکڑابھی تک مفرورہے،پولیس اس کی گرفتاری کےلیے چھاپےمار رہی ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزاوکاڑہ کےچک 28 ٹو آرمیں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 6دہشت گردمارے گئے تھے۔
ان میں سے4کی شناخت ہو گئی تھی تاہم2نامعلوم تھے۔مارے گئے سعید الرحمان،عامر حبیب ،یاسب رحمان اور سمیع اللہ کا تعلق ہنگو،شانگلہ،بنوں اور اسلام آباد سے تھا۔
تمام دہشت گردوں کوپوسٹمارٹم کے بعدلاوارث قراردےکرگھوڑے شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، ورثاء نےقانون نافذ کرنےوالے اداروں سےکوئی رابطہ نہیں کیا۔
دوسری جانب دہشت گرد جس ڈیرے پر موجود تھے،اس کےمالک نعیم جھکڑ کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔