• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کی نادرا کو بحرین اور بغداد میں دفاتر قائم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے نادرا کو بحرین اور بغداد میں اپنے دفاتر قائم کرنے اور ائرپورٹ سکیورٹی فورس کو ’’یکجا سہولتی مراکز‘‘ پر ڈیو ٹی دینے والے او پی ایف اہلکاروں کو پاس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ سیکرٹری وفاقی محتسب افضل لطیف کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں مختلف اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ وفاقی محتسب کے سمندر پار پاکستانیوں کے شکایات کمشنر نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 70ہزار سے زائد پاکستانی اس ادارے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب کے شکایات کمشنر آفس میں کوئی بھی اوورسیز پاکستانی وفاقی محکموں کی طرف سے ہونیوالی ناانصافی کیخلاف شکایات درج کروا سکتاہے۔ 
اسلام آباد سے مزید