• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

Us Diplomat David Hale Meets Chauhadry Nisar
وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے اراکین امریکی کانگریس اوراہلکاروں کے بیانات پرتحفظات کااظہار کیا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھاری قیمت اداکی ہے، امریکی اراکین پارلیمنٹ کواس کا نہ احساس ہےنہ ہی ادراک۔

انہوں نے کہا کہ ایسےبیانات سےپاکستان میں امریکاکےبارےمیں شدید ردعمل پایاجاتاہے، دہشت گردی کےخلاف کامیابیاں ہماری مخلصانہ کوششوں کی عکاس ہیں۔

امریکی سفیرڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ضرب عضب کی کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
تازہ ترین