برطانوی ٹی وی کے سابق میزبان ہو ایڈورڈز پر چائلڈ پورنو گرافی کے الزامات عائد کردیے گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، 62 سالہ ہو ایڈورڈز پر بچوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ہو ایڈورڈز کو دسمبر 2020ء سے 2022ء کے دوران نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے 3 الزامات کا سامنا تھا، انہیں گزشتہ سال 8 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور 26 جون کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہو ایڈورڈز اس وقت ضمانت پر ہیں اور وہ بدھ کو وسیٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔