• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم کو پاکستان نے ویزا جاری نہیں کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے  پاکستان نے  بھارت کی جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزا جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے بھارت کی ٹیم جمعے سے کراچی میں شروع ہونے والی سائوتھ ایشین جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے گی،بھاتی کھلاڑیوں کی ویزا کی درخواست مسترد کردی گئی، بھارت کی عدم شر کت کے بعد اب اس ایونٹ میں پاکستان سمیت تین غیر ملکی ٹیمیں ایکشن میں نظر آ ئینگی۔سائوتھ ایشین جونیئر اینڈ کیڈت ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جمعے سے حبیب پبلک اسکول کے جمنازیم میں شروع ہوگی، بھارتی ٹیم کو پاکستان کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بھارت کی ٹیم اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے گی، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کو ویز جاری  نہیں کیا گیا جس کے باعث بھارت کے کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں  گے، ایونٹ میں اب میزبان پاکستان، نیپال مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں شر کت کریں گی ، جن کے کھلاڑی جمعرات کو کراچی پہنچے تو  پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا، کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے گئے، مہمان کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر خوشی کا ظہار کیا اور کہا کہ ان کے لئے پاکستان کا سفر خوش گوار ہے، وہ اپنے کھیل سے پاکستانی تماشائیوں کا دل جیتنے کی کوشش کریں گے،ٹور نامنٹ مین ٹیم اوینٹ جونیئر بوائز اور گرلز ایونٹ کے علاوہ کیڈت مقابلے بھی ہونگے،جن کا آ غاز جمعے کو صبح دس بجے ہوگا ، افتتاحی تقریب میں کھلاڑی مارچ پاسٹ کریں گے اور  غبارے چھوڑے جائیں گے، شام پانچ بجے سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے، کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے جمنازیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین