• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ایران کے چیف جسٹس نے صدر پزشکیان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کے بعد پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میری حکومت کبھی غیر ملکی دباؤ میں نہیں آئے گی، تہران میں ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سیاسی و دفاعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور وفود نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقار اور مصلحت کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری و موثر روابط تلاش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علاقائی سطح پر اوّلین طاقت بننا چاہتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید