کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں50سے150روپے فی ٹکٹ کمی کر دی جس کا اطلاق ہفتہ3اگست سے ملک بھر کی مسافر ٹرینوں میں ہو گا، کرایوں میں کمی ٹرینوں کی تمام کلاسز میں کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اے سی کلاسز کے ٹکٹ میں سو سے ڈیڑھ سو روپے تک اور اکانومی کلاس کے ٹکٹ میں50روپے تک کمی کی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی کبھی یہ ترجیح نہیں رہی کہ وہ مسافر ٹرینوں سے کمائی کرے، ہمارے کرایے صرف آپریشنل کاسٹ پوری کرنے کے لیے ہوتے ہیں، یہ سال مسافروں کے لیے سہولتوں میں اضافے کا ہے۔