اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور شہزادی راجوا الحسین کے گھر رحمت آگئی، دونوں ننھی پری کے والدین بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ بن الحسین اور ملکہ رانیہ العبداللہ نے اپنی پوتی کی آمد کا اعلان کیا ہے۔
ان دونوں نے علیحدہ علیحدہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدین بننے والے شہزادہ اور شہزادی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ننھی پری کو گھر کا نور، روشنی قرار دیا۔
اس کے علاوہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شاہی پیغام شیئر کرنے والے آفیشل پیج رائل ہاشمیٹ کورٹ نے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اور ان کی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ کی خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم اپنی بیٹی کے کان میں اذان دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ ننھی شہزادی کا نام ایمان بنتِ حسین رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودیہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی راجوا اور اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین گزشتہ برس رشتہ ادواج میں منسلک ہوئے تھے، انہوں نے رواں سال اپریل میں سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے بچے کی آمد سے متعلق اعلان کیا تھا۔