• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، پناہ گزینوں کے مرکز پر خوفناک اسرائیلی بمباری، خواتین وبچوں سمیت 17 شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مرکز پر خوفناک بمباری کردی ، حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 17فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، فلسطینی صحافی نے حملے کو قتل عام قرار دیتے ہوئےبتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے چند گھنٹوں کے دوران شیخ رضوان محلے میں قائم اقوام متحدہ کے شیلٹر کو دو مرتبہ بمباری کا نشانہ بنایا ، حملوں کے بعد ہر طرف بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے پھیل گئے ، پہلے حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے عمارت میں موجود ہزاروں فلسطینیوں کو انخلا کی دھمکی دی اور اس دھمکی کے کچھ ہی دیر بعد اس وقت دوبارہ تین بم برسادیئے جب امدادی کارکن میتوں اور ز خمیوں کو منتقل کرنے میں مصروف تھے ، عمارت میں اب بھی کئی لاشیں اور زخمی موجود ہیں جبکہ امدادی ادارے ریسکیو کارروائیوں سے قاصر ہیں ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس کے قریب اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ شہر کے زیتون محلے میں اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

دنیا بھر سے سے مزید