• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 2لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی فراہمی کےلیے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر کے تیس اضلاع میں غریب گھرانوں کو معمولی ادائیگی پر ہوم سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا۔ منصوبے کے تحت دو لاکھ گھرانوں کو صرف چھ ہزار روپے کی معمولی ادائیگی پر سولر سسٹم فراہم کیا جائیگا۔ اکتوبر کے آخر تک پچاس ہزار سسٹم تقسیم کیلیے کراچی پہنچ جائیں گے۔ سولر ہوم سسٹمز اسی سے سو واٹ کی سولر پلیٹ ، ایک سو اسی واٹ یعنی اٹھارہ اے ایچ کی بیٹری، ایک پنکھا ، تین ایل ای ڈی بلب اور موبائل، چارجنگ کی سہولت پر مشتمل ہوں گے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سولر سسٹمز کی فراہمی کیلیے تین کمپنیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔
اہم خبریں سے مزید