اسلام آباد ( نیوزایجنسی ) ملک میں سائبر کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 3برس میں 3لاکھ 86ہزار شکایات موصول ہوئیں،4ہزار سے زائد مقدمات درج جبکہ178ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، 367 بری،48ہزار 158انکوائریاں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین برس میں 2 لاکھ 46 ہزار 816 شکایات کی تصدیق کی گئی جبکہ اسی عرصے میں 48 ہزار 158 انکوائریاں کی گیں۔سائبر کرائم کی جانب سے 4 ہزار 67 مقدمات درج کیے گئے۔