کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہلکی بارش سے کراچی میں نظام زندگی مفلوج ،واٹربورڈ کارپوریشن سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے نظر نہیں آرہے،عوام روزانہ گھنٹوں سڑکوںپرپریشان ہوتے ہیں، کوئی انتظامیہ نہیں،شہر میں گٹرابل رہے ہیں، پانی جمع ہونے سے سڑکیں بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں،سڑکوں میں بڑے بڑے گڑھے پڑچکے ہیں،شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں،ٹیکس سے جن کے محلات چلتے ہیں انہوں نے شہر کوبے یارومددگار چھوڑ دیا،ایم کیو ایم کارکنان عوام کی مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔