کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کر لیے۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم مبشر احمد کو بولٹن روڈ میں واقع فلک کارپوریٹ ٹاور سے گرفتار کر کیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔چھاپے کے دوران ملزم سے 57 لاکھ 14 ہزار روپے سے زائد پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ۔ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، بینک ڈیپازٹ سلپس، رجسٹرز، ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے۔