کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان جدہ سے قطر پہنچے مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ رات قطر میں فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز صبح وفد کے ہمراہ حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات کر کے جمعیت علماء اسلام اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کی ۔مولانا فضل الرحمن نے شہداء غزہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔جبکہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے گئے، جے یو آئی کے ممبران نے قومی اسمبلی ،سینیٹ ،کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کی ہیں۔مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر شہید اسماعیل ہنیہ کے لئے ملک بھر کے مساجد اور مدارس میں قرآن خوانی بھی کی گئیں۔