پشاور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کا گرینڈ تنظیمی مشاورتی اجلاس ہوا جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور تھے جبکہ اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈ ی نیشن پاکستان عوامی تحریک سردار عمر دراز خان سیہڑ نے کی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے علاوہ صوبہ بھر سے آئے ہوئے تحریک کے عہدیداروں نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اجلاس میں صوبائی صدارت ٗ صوبائی جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں کے لئے رائے شماری کی گئی جس کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے سبحان اللہ خان صدر پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا اور ارشد الہی کھوکھر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ عثمان ہاشم خان آرگنائزر، ایڈووکیٹ صدام حسین صدیقی ڈپٹی آرگنائزر، محمد بلال خان سیکرٹری کوآرڈینیشن، فیض الرحمن خان قادری سیکرٹری انفارمیشن، محمد کاشف اعوان سیکرٹری سوشل میڈیا اور ڈاکٹر سید ابومصطفی خان سیکرٹری مراکزالعلم منتخب ہو گئے