• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ سے متعلق ہائی کمیشن کا اہم بیان

پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کا بنگلادیش میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

سید احمد معروف کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، اپنے شہریوں خصوصاً زیرتعلیم طلبا سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی طلبا موجودہ صورتحال سے اپنے آپ کو الگ رکھیں۔ بنگلادیش میں زیر تعلیم 144 طلبا میں سے ایک تہائی پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ چند مزید طلبا آج کل میں پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔ بنگلادیش میں رہ جانے والے طلبا میں سے کچھ طلبا ہائی کمیشن پہنچ چکے ہیں۔

سید احمد معروف نے کہا کہ ہائی کمیشن طلبا سے مستقل رابطے میں ہے، پاکستانی ہائی کمیشن طلبا کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ ہائی کمشین کے حکام بنگلادیش کی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں، بدلتی صورتحال سے طلبا و طالبات کو بھی مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال خراب ہونا شروع ہوئی تو طلبا کو فوری ہائی کمیشن پہنچنے کا کہا، جو طلبا ہائی کمیشن نہیں پہنچ سکے ان کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ ہے۔ پاکستانی اسٹوڈنٹس سے کہا ہے کہ اپنے کمروں تک محدود رہیں۔

قومی خبریں سے مزید