• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین حاجیوں کی جانیں بچانے پر پاکستانی کیلئے بھارتی ایوارڈ کی سفارش

کراچی (نیوز ڈیسک)دوران حج انڈین شہریوں کی جانیں بچانیوالے پاکستانی شہری آصف بشیر کیلئے بھارتی ایوارڈ ’’جیون رکشا‘‘ کی سفارش کی ہے ۔ آصف بشیر نے جن حجاج کی جان بچائی، ان میں سے زیادہ تر انڈین شہری تھے اور آصف بشیر کی بہادری، خلوص اور انسانیت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انڈین حکومت نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انڈیا کے وزیر برائے اقلیتی امور کرن ریجیجو نے آصف بشیر کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ’آپ کی وجہ سے منیٰ میں انڈین شہریوں سمیت بہت سے حجاج کی جان بچ گئی۔ آپ کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ بہت سے لوگ آپ کے نقش قدم کی پیروی کریں گے۔‘آصف بشیر کے مطابق انڈین قونصل جنرل جدہ نے کہا ہے کہ وہ انھیں انڈین ایواڈ ’جیون رکشا‘ کے لیے بھی نامزد کریں گے۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے آصف بشیر نے بتایا کہ حج کے دوران بحیثیت رضا کار ان کا کام پاکستان سے جانے والے حجاج کی رہنمائی کرنا تھا لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ شدید گرم موسم میں لوگ بڑی تعداد میں بے ہوش یا نڈھال ہو رہے ہیں تو انھوں نے مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’10 ذوالحجہ کو جب حجاج شیطان کو کنکریاں مار کر واپس آ رہے تھے تو موسم سخت گرم تھا۔ میں نے اس دن بہت سی لاشیں دیکھیں۔
اہم خبریں سے مزید