• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے بنانے والی بوئنگ کمپنی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی(این این آئی) دنیا کی سب سے بڑی ایرو اسپیس کمپنی اور کمرشل جیٹ لائنرز کی معروف صنعت کار بوئنگ کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، کمپنی کے حکام کل کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کریں گے۔ سی اے اے آفیشلز کراچی ایئرپورٹ پر بوئنگ کمپنی کی ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ اور رن وے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ بوئنگ کمپنی حکام سی اے اے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے اور ٹیم کی پی آی اے آفیشلز سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید