• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب، سوتیلے باپ نے بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، والدہ کی رپورٹ پر ملزم گرفتار

حب(نامہ نگار)سوتیلے باپ نے بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ،والدہ کی رپورٹ پر ملزم گرفتار متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر کے علاقہ پاک کالونی کے رہائشی محمد حفیظ نامی شخص نے اپنی سوتیلی بیٹی (ف) کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طور پراسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا بتایا جاتا ہے کہ بچی کی والدہ جب بچی کو تکلیف کی صورت میں اسپتال لے آئی اور لیڈی ڈاکٹر نے چیک اپ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ 11سالہ (ف) کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس پر بچی کی والدہ نے بیروٹ تھانہ پہنچ کر واقعہ کی رپورٹ درج کرائی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا اسپتال میں ملزم حفیظ نے پولیس کو بتایا کہ اس سے10ماہ قبل اسطرح کی حرکت کی تھی جبکہ متاثرہ 11سالہ بچی نے بتایا کہ ملزم دو مرتبہ اسکے ساتھ زنا کر چکا ہے اور خوف کی وجہ سے والدہ کو کچھ بتانے سے گریز کرتی رہی پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کی جائیگی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میاں بیوی کے مابین لڑائی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی کی جائے گی کیونکہ زنا کا جو الزام ہے اسے بھی کئی ماہ گزر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید