کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اتوار کے روز وقفے قفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا کہیں موسلادھار اور کہیں متعدل بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔
کئی گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کے الیکٹرک کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے اور معتدد علاقوں سے بجلی بھی غائب ہے۔
گلشن حدید، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں بارش وقفے قفے سے بارش جاری رہی۔
بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شہر میں مزید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
کئی علاقوں اور نشیبی سڑکوں پر ڈیڑھ سے دو فٹ تک پانی جمع ہو گیا رات گئے گھروں کو واپس جانے والے متعدد افراد کی گاڑیاں پھنس گئیں بعض مقامات پانی بہت زیادہ ہونے کے باعث لوگ ٹریفک میں پھنسے رہے شہر کے ایک بڑے علاقے میں بجلی بھی معطل ہو گئی جو رات گئے بحال نہ ہو سکی تھی اور شہری پریشان تھے شہر کی بڑی چھوٹی شاہراہوں اور چورنگیوں پر بہت زیادہ پانی جمع ہو گیا تھا رات کو بلدیہ کا عملہ سڑکوں پر بہت کم نظر آیا البتہ پمپوں کے ذریعے برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری تھا۔