• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NLC کا پہلا ٹرک آم لیکر ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل لوجسٹک سیل(این ایل سی)کا پہلا ٹرک 6دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا۔ آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کیلئے اہم سنگ میل ہے۔ آموں کی تازگی برقرار رکھنے کیلئے این ایل سی نے خصوصی ریفرکنٹینر کا استعمال کیا۔ ریفر کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا۔ ریفرٹرک پر تقریبا 15ٹن آم لادے گئے تھے۔ ریفرٹرک نے کل ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی۔ این ایل سی کے ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اورسبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے۔واضح رہے کہ این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ این ایل سی کی اس سروس کی بدولت پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید