کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن،پانی کی 72انچ قطر کی لائن پھٹ گئی ۔تفصیلات کے مطابق کیبل فالٹ اور فنی خرابی کے باعث پمپنگ کے فیز 3اور فیز 4بند ہوگئے کراچی کو پانی کی سپلائی میں کمی آ گئی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا فیز 3 بحال کرنے کے بعد اچانک فیز 4 خراب ہوگیا جبکہ دونوں فیز کو مکمل بحال کرنے کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے چینج اوور کیا گیا تو ایک بار پہر بجلی کا اچانک بریک ڈاؤن ہوگیا ترجمان نے بتایا کہ کیبل فالٹ اور بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ متاثر ہوگئی لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔