• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPK حکومت میں بدعنوانی کی شکایات، عمران کی ہدایت پر 3 رکنی کمیٹی قائم

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا حکومت میں مبینہ کرپشن ،بد عنوانی اور گورننس سے متعلق شکایات کی چھان بین کیلئے بانی تحریک انصاف نے 3رکنی کمیٹی قائم کردی جو صوبائی وزراء اور محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے حوالے سے انکوائری کرے گی کمیٹی میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، معاون خصوصی مصدق عباسی اور سینئر قانون دان قاضی انور شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں خیبرپختونخوا کے حکومتی سیٹ اپ میں اہم تبدیلیوں کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے احکامات پر خیبرپختونخوا میں بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں سابق گورنر شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انور شامل ہیں، کمیٹی ارکان کو بانی پی ٹی آئی نے خود نامزد کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید