• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم نے نسل پرستانہ فسادات پر قابو پانے کے لئے کوبرا میٹنگ طلب کرلی

کراچی(نیوزڈیسک)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نسل پرستانہ فسادات پر قابو پانے کے لیے ʼکوبرا میٹنگ طلب کرلی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کوبرا میٹنگ حالت جنگ جیسی صورتحال میں بلائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے نسل پرستانہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائےگا۔برطانوی وزیرداخلہ نے کہا ہےکہ اب تک ڈیڑھ سو شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور سیکڑوں کی ویڈیوز سے نشاندہی ہوچکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید