مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔
ریاض سے سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق عسیر، باحہ، جازان، مدینہ منورہ اور نجران میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ الاحسا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔