کراچی( ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر ) امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے حوالے سے مقامی اداروں نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
آصف مرچنٹ جو کہ کراچی کے شہری ہیں کے حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف رضا مرچنٹ کا کراچی میں اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور نہ ہی انکے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔
اس حوالے سے دیگر تحقیقاتی ادارے بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ آصف رضا مرچنٹ ولد حبیب مرچنٹ 18مئی 1978کو پیدا ہوئے ،وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے والد ہیں۔